اگر آپ گوگل پر یہ ایک چیز سرچ کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ عنقریب آپ کو گوگل کی جانب سے نوکری کی آفر آ جائے

اگر آپ گوگل پر یہ ایک چیز سرچ کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ عنقریب آپ کو گوگل کی جانب ...
اگر آپ گوگل پر یہ ایک چیز سرچ کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ عنقریب آپ کو گوگل کی جانب سے نوکری کی آفر آ جائے

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ سرچ انجن گوگل کے ذریعے جو چیزیں سرچ کرتے ہیں گوگل اس پر نظر رکھتا ہے اور اگر گوگل پر آپ کی سرچ کی گئی معلومات یا الفاظ دلچسپی کے حامل معلوم ہوں تو آپ کو نوکری کیلئے بھی بلایا جاسکتا ہے۔

آن لائن جریدے "QUARTZ" کے مطابق اگر آپ منفرد اور مشکل قسم کے پروگرامنگ کوڈ کے بارے میں معلومات تلاش کررہے ہیں تو عین ممکن ہے کہ گوگل کی طرف سے آپ کو ایک میسج موصول ہوجائے۔ اس کے بعد آپ کو حل کرنے کیلئے ایک پزل دیا جاسکتا ہے جس میں کامیابی کے بعد انٹرویو اور پھر گوگل میں شاندار نوکری بھی مل سکتی ہے۔

امریکی نوجوان میکس روزٹ کی کہانی گوگل کے اس منفرد بھرتی کے طریقے کی نمایاں مثال ہے۔ میکس بتاتے ہیں کہ وہ جارجیا ٹیک یونیورسٹی سے آن لائن ماسٹرز ان کمپیوٹرسائنس کررہے تھے اور python lambda function list comprehension نامی پروگرامنگ کوڈ کی سرچ کررہے تھے کہ انہیں گوگل کی طرف سے میسج موصول ہوا اور پھر ایک ای میل کے ذریعے رابطہ کرنے کو کہا گیا۔

ان کے انٹرویو کے بعد انہیں چن لیا گیا اور یوں گھر بیٹھے بیٹھے وہ گوگل کی شاندار ملازمت حاصل کرچکے ہیں۔ گوگل اس سے پہلے بھی آن لائن گیمز کھیلنے اور پزل حل کرنے والوں کو انٹرویو کیلئے بلاتا رہا ہے مگر اب منفرد قسم کی سرچ کی بنیاد پر لوگوں کو بلانے کا طریقہ زیادہ استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -