بھارت مسئلہ کشمیر کا نام بھی نہیں لینا چاہتا ،یہ عجیب منطق پاکستان کے لیے نا قابل قبول ہے :چوہدری نثار
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے مذاکرت میں کشمیر اور کشمیر ی رہنماﺅں کا نام تک نہیں لینا چاہتا ۔بھارت نے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کی وجہ سے مذاکرات منسوخ کرکے عجیب منطق پیش کی اور بھارت کی یہ منطق پاکستان کے لیے نا قابل قبول ہے ۔
لندن میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن اور برطانوی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کی بہت سے معاملوں پر ایک جیسی پالیسی ہے ۔پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات میں مزید وسعت کی امید رکھتا ہے ۔