وہ لڑکی جسے بچھو نہیں کاٹتے

وہ لڑکی جسے بچھو نہیں کاٹتے
وہ لڑکی جسے بچھو نہیں کاٹتے

  

بنکاک (نیوز ڈیسک) خوفناک کالے بچھوؤں کا تصور کرتے ہی دل کانپ جاتا ہے مگر تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی حسینہ ’’بچھوؤں کی ملکہ‘‘ کو نہ صرف اس خوفناک مخلوق سے ڈر نہیں لگتا بلکہ وہ تو روزانہ سینکڑوں بچھوؤں کو اپنے نازک بدن پر سجا کر سیاحوں کے ہوش اڑاتی ہے۔

پتایا شہر کے مشہور ٹائیگرزو جانے والے سیاح اس شیر دل حسینہ کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔ وہ سیاحوں کی تفریح طبع کیلئے روزانہ بچھوؤں کا شو پیش کرتی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں کالے بچھو اپنے جسم پر چمٹا کر دیکھنے والوں کی سانس روک دیتی ہے۔ وہ ان بچھوؤں کو اپنے ہاتھوں میں تھامتی ہے اور حتیٰ کہ اپنے چہرے اور زبان پر بھی سرکنے دیتی ہے۔ ’’بچھوؤں کی ملکہ‘‘ کہلانے والی یہ لڑکی ایسا خطرناک کام کیسے کرتی ہے اور خوفناک بچھو اسے کاٹتے کیوں نہیں، یہ راز کسی کو معلوم نہیں۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں ایسے ناقابل یقین عجوبے سامنے آتے ہی رہتے ہیں۔ سال 2008ء میں کنچنا کا ٹکاؤ نامی خاتون نے خطرناک بچھو کو 2 منٹ سے زائد وقت کیلئے اپنے منہ میں رکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -