قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزم عدالت عالیہ کا سینئر کلرک تنزیل الرحمن درخواست ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزم عدالت عالیہ کا سینئر کلرک تنزیل الرحمن درخواست ...
قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزم عدالت عالیہ کا سینئر کلرک تنزیل الرحمن درخواست ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور ویڈیوسکینڈل میں ملوث تنزیل الرحمن کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خار ج کردی، ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں قصورویڈیوسکینڈل کے مرکزی ملزم تنزیل الرحمن نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی جس کو عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد خارج کردیا ضمانت خارج ہونے پر ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا، ملزم کو آئندہ سماعت پر ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ملزم نے مقدمہ درج ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ سے اپنی ضمانت کرائی ،ملزم کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنی ضمانت کے سلسلے میں ماتحت عدالت سے رجوع کرے، جہاں سے اس کو عبوری ضمانت میں توسیع نہ مل سکی ،واضح رہے کہ اس کیس میں ملوث دیگر 12ملزمان پولیس کے پاس 28روزہ ریمانڈ پر ہیں۔واضح رہے کہ تنزیل الرحمن لاہور ہائی کورٹ میں سینئر کلرک کے طورپر کام کررہا ہے تاہم ویڈیو سکینڈل میں اس کا نام منظر عام پر آنے کے بعد سے چیف جسٹس نے اسے معطل کررکھا ہے

مزید :

لاہور -