پنجابی زبان کو تدریسی نظام کا حصہ بنوانے کیلئے کل پنجاب اسمبلی کے سامنے’ پنجابی پرچار ‘کا احتجاجی مظاہرہ ہو گا

پنجابی زبان کو تدریسی نظام کا حصہ بنوانے کیلئے کل پنجاب اسمبلی کے سامنے’ ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹ) پنجابی زبان کی ترویج کیلئے سرگرام عمل ’پنجابی پرچار‘ کے تحت کل(29اگست)مال روڑ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرہ سہہ پہر چار بجے شروع ہو گا جس میں پنجابی زبان کو تدریسی زبان کی حیثیت دلوانے کا مطالبہ کیا جائے گا جس کے تحت پہلی جماعت سے بی اے تک پنجابی زبان کو لازمی قرار دیا جانا بھی شامل ہے۔ احتجاج کی قیادت صدر پنجابی پرچار احمد رضا پنجابی، فرہاد اقبال، افضل ساحر، مشہور پنجابی شاعر بابا نجمی اور مشتاق صوفی کریں گے۔ واضح رہے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے بھی نظام تعلیم میں مادری زبان کو بنیادی حیثیت دیئے جانے پر زور دیا جاتا رہا ہے۔

مزید :

لاہور -