پانچ خودکش حملہ آور لاہور میں داخل، سیاسی شخصیات اور اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں: انٹیلی جنس ذرائع

پانچ خودکش حملہ آور لاہور میں داخل، سیاسی شخصیات اور اہم سرکاری تنصیبات کو ...
پانچ خودکش حملہ آور لاہور میں داخل، سیاسی شخصیات اور اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں: انٹیلی جنس ذرائع

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے  اور حساس اداروں نے سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے 5 خودکش حملہ لاہور میں داخل ہوئے ہیں جو پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات اور پنجاب اسمبلی سمیت اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے لاہور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو سرچ آپریشن اور اہم تنصیبات سمیت شہر میں سیکیورٹی ہاٖئی الرٹ کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے سیکیورٹی اداروں کو ممکنہ حملے کے پیش نظر محتاط رہنے اور سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہاﺅس کے اطراف سرچ آپریشن تیز کرنےکی ہدایت کی ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -