پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا :ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا :ترجمان دفتر ...
پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا :ترجمان دفتر خارجہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے امریکہ کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اگلے دس سالوں میں امریکہ اور روس کے بعد جوہری ذخائر رکھنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا ۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور حفاظت کے حوالے سے انتہائی ذمہ دار ملک ہے ۔پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا کوئی اراد ہ نہیں رکھتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ہے۔

مزید :

قومی -