پاکستان کا 69 واں یوم آزادی تاریخ میں پہلی بار امریکی سٹاک ایکسچینج میں بھی منایا گیا

پاکستان کا 69 واں یوم آزادی تاریخ میں پہلی بار امریکی سٹاک ایکسچینج میں بھی ...
پاکستان کا 69 واں یوم آزادی تاریخ میں پہلی بار امریکی سٹاک ایکسچینج میں بھی منایا گیا

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا 69 واں یوم آزادی تاریخ میں پہلی بار امریکہ کی سٹاک ایکسچینج نصداق (NASDAQ) میں بھی منایا گیا جہاں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نصداق کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں گھنٹی بجا کر اس دن کے کاروبار کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کیلئے دوستانہ پالیسیوں کے باعث پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ نیویارک ٹائمز سکوائر میں موجود ”نصداق“ کے دفتر میں آنے والے ٹریڈرز اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ” ہم نے کاروبار کا آغاز کر دیا ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں“۔

پاکستان، امریکن بزنس ایسوسی ایشن (پی اے بی اے) نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو یوم آزادی کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں نصداق کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پی اے بی اے کی منعقدہ تقریب میں شامل ہونا باعث فخر ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -