فہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم افغانستان فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا

Aug 28, 2016 | 10:42 AM

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم راجہ ارشد بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ایف آئی نے انہیں مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کی جیل میں رکھا ہے ۔ملزم کو اسلام آباد بھجوایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق فہد ملک قتل کیس کامرکزی ملزم راجہ ارشد طور خم بارڈر سے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔راجہ ارشد فہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے جو30اگست تک ضمانت پر تھا۔ملزم سمجھتا تھا کہ اس کی ضمانت منسوخ ہو جائے گی اس لئے طور خم بارڈر کے ذریعے افغانستان بھاگنا چاہتا تھا۔اطلاعات کے مطابق ملزم پہلے فرار ہونے کیلئے چمن بارڈر گیا لیکن وہاں سکیورٹی سخت ہونے کے باعث طور خم بارڈر سے بھاگنے کا سوچا یہاں پہنچا تو ایف آئی نے دھر لیا۔ملزم نے اعترا ف کیا ہے کہ وہ افغانستان سے ایران اور ایران سے یورپ جانا چاہتا تھا۔

مزیدخبریں