A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

خیبر پختونخوا میں نوجوان ”گو عمران گو“کے نعرے لگا رہے ہیں ،صوبے میں تبدیلی آگئی :امیر مقام

خیبر پختونخوا میں نوجوان ”گو عمران گو“کے نعرے لگا رہے ہیں ،صوبے میں تبدیلی آگئی :امیر مقام

Aug 28, 2016 | 18:26:PM

مالا کنڈ (مانیٹر نگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کا ہر نوجوان آج گو عمران گو کے نعرے لگا رہا ہے ،عوام نے فیصلہ کردیا خیبر پختونخوا میں تبدیلی آگئی ،2018کے الیکشن میں بلے کے ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے ۔

نواز شریف ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئے،اندرون لاہور میں ایم کیو ایم کی طرز پر ن لیگ کے ونگز ہیں، رینجرز کا آپریشن کیا جائے:عمران خان

مالا کنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ،آئندہ الیکشن میں عمران خان کو یہاں سے آوٹ کردیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اصولوں کی باتیں کرتے ہیں ،ان باتوں پر عمل بھی کیا کریں ،اب کوئی بھی خیبر پختونخوا کی عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتا ۔امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کے کونسے کرپشن سکینڈل کا ذکر کروں،بلین ٹری سکیم میں کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہیے ،جو افسر بھی تفتیش کرتا ہے صوبائی حکومت اسے گھر بھیج دیتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سب کچھ کرسی کے لیے کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی نے سیاسی فائدے کے لیے ایم کیو ایم سے بھی اتحاد کیا ۔

مزیدخبریں