بھارتی ٹی وی سٹار کپل شرما کی نفسیاتی بیماری شدید , شو کی شوٹنگ نہ ہوسکی

بھارتی ٹی وی سٹار کپل شرما کی نفسیاتی بیماری شدید , شو کی شوٹنگ نہ ہوسکی
 بھارتی ٹی وی سٹار کپل شرما کی نفسیاتی بیماری شدید , شو کی شوٹنگ نہ ہوسکی

  

ممبئی (آن لائن) بھارتی ٹی وی سٹار کپل شرما کی نفسیاتی بیماری شدید ہونے کی وجہ سے ان کے شو کی شوٹنگ نہ ہوسکی اورشو میں بلائے گئے بالی ووڈ سپرسٹار انتظارہی کرتے رہ گئے۔بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں، کپل ان دنوں اپنے شو کی مقبولیت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی گرتی صحت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، کپل کی خراب طبیعت کی وجہ سے پہلے بھی کئی بار شو کی شوٹنگ کینسل کی جا چکی ہے، تاہم ایک بار پھر یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ کےیکشن ہیرو اجے دیوگن، عمران ہاشمی، الیانا ڈی کروز اور ایشاگپتا اپنی فلم بادشاہو کی تشہیر کے سلسلے میں کپل شرما شو کے سیٹ پر پہنچے لیکن کافی دیرانتظار کے بعد بھی کپل وہاں نہیں پہنچے پہلے تو فلم کی ٹیم نے کپل کا انتظارکیا لیکن جب کپل کافی دیر تک سیٹ پر نہیں پہنچے تو اجے دیوگن غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور وہاں سے چلے گئے۔

کپل کی ٹیم ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی تھی لیکن ان کا فون بند جارہا تھا ، بعد ازاں ٹیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کپل کو اچانک پینک اٹیک آیا تھا جس کے باعث وہ سیٹ پر نہیں پہنچ سکے۔

مزید :

تفریح -