لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جنگی جارحیت، مکان پر فائرنگ کے نتیجے میں3بہن بھائی شہید

28 اگست 2017 (15:43)

فاروڈکہوٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)لائن آف کنٹرول پر بھارتی جنگ جارحیت شدت اختیار کر گئی، نیزہ پیر سیکٹر کے گاﺅں فتح پور میں گھر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 بہن بھائی شہید ہوگئے ہیں، شہدا کی عمر 20سے32سال کے درمیان بتائی جاتی ہے جبکہ اس فائرنگ کی نتیجے میں دو بھائیوں کی اکلوتی بہن جو کہ ایم سی ایس کی طالبہ ہے بھی شہید ہوئی ہے ۔

بھارتی فوج کی پسپائی ، ڈوکلام بارڈر پر دو مہینے سے جاری چین بھارت تنازعہ اختتام پذیر
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات انڈین آرمی کی گولہ باری سے فتح پور گاﺅں کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر شیخ مشتاق کے بیٹے نوید مشتاق اور ان کی بیٹی عاصمہ مشتاق موقع پر شہید ہو گئے ۔ جبکہ شیخ مشتاق، ان کی اہلیہ نسیم اختر اور انکے بیٹے عنصر مشتاق کو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال MDSمیں منتقل کیا گیا جہاں پر عنصر مشتاق کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ابتدائی طبعی امداد کے بعد ریفر کردیا گیا تھا ۔لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عنصر مشتاق راستے میں ہی جام شہادت نوش کر گے۔

نوید مشتاق ، عنصر مشتاق اور عاصمہ مشتاق کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں فتح پور میں ادا کی گئی اور ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں میں سپر د خاک کیا گیا ۔ عاصمہ مشتاق MCS فائنل سمسٹر کی سٹوڈنٹ تھی عید قربان کی چھٹیوں میں اپنے والدین کے پاس آئی تھی۔

مزیدخبریں