فضاء علی کادوسری شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان باتوں تک محدود

فضاء علی کادوسری شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان باتوں تک محدود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ناموراداکارو ماڈل فضا علی نے ٹی وی شو ہوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی طبع آزمائی کی لیکن بعد ازاں وہ اسے جاری نہیں رکھ سکیں۔فضاعلی کی پہلی شادی گزشتہ سال ختم ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپریل 2018 میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایازملک نامی شخص سے شادی کی تھی ۔اس موقع پر فضا علی نے اعلان کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد شوبز مکمل طور پر چھوڑ دیں گی اور پہلے سے طے شدہ پراجیکٹ مکمل کرانے کے بعد شوبز انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلیں گی تاہم ایسا نہیں ہوا کیونکہ فضا علی کئی ماہ گذرنے کے باوجود بھی اپنے اعلان پر عمل درآمد نہیں کررہیں اورانہوں نے کئی پراجیکٹ کئے ہیں۔گزشتہ ماہ انہوں نے ایک فوٹوگرافر کے ساتھ مشہور برانڈ کے لئے ایک برائیڈل شوٹ بھی کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس شوٹ کے علاوہ انہوں نے کئی اور پراجیکٹ بھی کئے ہیں ۔اس بارے میں فضا علی کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ان کے موبائل پر ایک خاتون نے بتایا کہ وہ بیرون ملک ہیں۔

مزید :

کلچر -