لکی مروت، کوسٹر اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق،15زخمی

لکی مروت، کوسٹر اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق،15زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لکی مروت(آئی این پی ) لکی مروت میں کوسٹر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ15افراد زخمی ہو گئے ، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کرک منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں راولپنڈی سے آنے والی کوسٹر اور کار کے درمیان تصادم ہو گیا ۔ تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ کوسٹر ڈرائیور سمیت پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ رسیکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کرک منتقل کردیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -