تمام اپوزیشن جماعتیں اعتزاز احسن کو ووٹ دیں،عزیز الرحمن چن

تمام اپوزیشن جماعتیں اعتزاز احسن کو ووٹ دیں،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صدارتی انتخاب کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ انتخابات میں بھرپور حصہ لینا جمہوریت کا حسن ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن صدر کے لئے بہترین امیدوار ہیں اگر تمام اپوزیشن جماعتیں اُن کو ووٹ دیں تو یہ اپوزیشن جماعتوں کے لئے بہتر آپشن ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت کو یاد کیا جار ہا ہے انتخابی مہم کے دوران سہانے خواب دکھانے والوں کی کارکردگی قوم کے سامنے آ چکی ہے
چن