غلام محی الدین دیوان نے این اے 124کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

غلام محی الدین دیوان نے این اے 124کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و ایم ایل اے آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان کی سعید ڈار,لقمان قاضی اور عرفان احمد کے ہمراہ صوبائی الیکشن کمیشن آفس آمد۔این اے 124 کے ضمنی الیکشن کے لیے ریٹرننگ آفسیر زاہد سبحانی سے کاغذات نامزد گی حاصل کر لیے۔ غلام محی الدین دیوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیار ہو جائیں پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ این اے 124 کا الیکشن لڑے گی اور ن لیگ سمیت دیگر امیدواروں کو شکست دے گی۔ 25 جولائی کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی
دیوان