عید الاضحیٰ گزر گئی، مصنوعی مہنگائی کاجن بوتل میں بند نہ ہو سکا

عید الاضحیٰ گزر گئی، مصنوعی مہنگائی کاجن بوتل میں بند نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر) عیدالاضحی گزرنے کے باوجودشہر کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کو نہ روک سکیں جس کے باعث اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز مختلف اقسام کی دالوں اور سرخ مرچ سمیت چنوں اور چاولوں کی قیمت میں دس سے پندرہ روپے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں چاول دال چنا دال ماش دال مسور کالے چنے سرخ مرچ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گئی ہیں