جعلی ادویات اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

جعلی ادویات اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت ڈرگ انسپکٹرز، عطائیت اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایس اے او لاہور، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ، ڈپٹی ڈی اوز ہیلتھ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرزتمام میڈیکل سٹورزکو چیک کریں اورمیڈیکل سٹورز پر تمام ایس او پیزپر عمل درآمد کروایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اور جعلی ادویات پر بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کوتاہی پر سخت کاروائی ہو گی اور میرٹ پر کام کیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں عطائیت کیخلاف بھر پور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن کلینکس کوہیلتھ کیئر کمیشن بار بار ڈی سیل کر رہاہے اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ ڈی ڈی او ہیلتھ کی مدد کریں گے اور تحصیل سطح پر اے سی حضرات بھی ڈی ڈٖی او ہیلتھ سے تعاون کریں اور ان پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی سفارش قبول نہ کی جائے اورہفتہ وار عطائیت آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے ڈی سی لاہور کو 29اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ79حساس یوسیز میں پولیو مہم شروع ہو گی اور2275 ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ7لاکھ80ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں ناقص کار کردگی پر متعلقہ ڈی ڈی او کیخلاف کاروائی کی جائے گی ۔دریں اثناء بلدیہ عظمیٰ لاہور نے صوبائی دارالحکومت میں ہر قسم کی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے بتایاگیا ہے کہ اس سلسلہ میں بلدیہ لاہور نے لاہور کے تمام زونوں سے بغیر نقشہ جات کے غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات سمیت مختلف عمارتوں کے ادھورے نقشے اور مسترد کئے گئے نقشوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ان تفصیلات کی فراہمی کے بعد بلدیہ لاہور زون کی سطح پر اینٹی تجاوزات ٹیمیں تشکیل دیکر اپنا آپریشن شروع کریگی اور ان تمام عمارتوں کو مسمار کر دیا جائیگا جو بغیر نقشوں کی منظوری اور غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئیں تھیں

ڈپٹی کمشنر