ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصافکو کامیابی ملے گی

ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصافکو کامیابی ملے گی
ضمنی انتخابات میں بھی تحریک انصافکو کامیابی ملے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے این اے 131سے امیدوار ولید اقبال نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں بھی کامیابی تحریک انصاف کو ہی ملے گی، ایک دوسرے کو کرپٹ کہہ کر الٹا لٹکانے کا دعویٰ کرنیوالے اب پھر تحریک انصاف کے خلاف متحد ہورہے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم اور ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ولید اقبال نے کہا کہ این اے 131کے ووٹرز نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا اورانہیں بڑی کامیابی دلائی انشاء اللہ ضمنی انتخاب میں بھی ووٹرز ہمیں کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ملکی سیاست کے راستے عام شہریوں کیلئے کھول دئیے ہیں۔
ولید اقبال