ہالینڈ کی حکومت گستاخانہ خاکوں پر فوری طور پر معافی مانگے

ہالینڈ کی حکومت گستاخانہ خاکوں پر فوری طور پر معافی مانگے
ہالینڈ کی حکومت گستاخانہ خاکوں پر فوری طور پر معافی مانگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) چیئرمین عوامی تحریکِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے ہالینڈ میں حضرت محمدﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کے عقیدے پر حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادء اظہار کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی کے دینی جذبات کو مجروح کیا جائے۔انہوں نے ہالینڈ کی حکومت سے کہا کہ وہ معافی مانگے ورنہ مسلم ممالک متحد ہو کر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کریں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اجلاس طلب کرے۔
آفتاب لودھی