تحریک انصاف تعلیم کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کریگی،ڈاکٹر مراد راس

تحریک انصاف تعلیم کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کریگی،ڈاکٹر مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کرے گی۔ پنجاب میں عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیم کے شعبے میں اصطلاحات کرے گی کیونکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنوں نے انہیں وزارت کا قلمدان ملنے پر مباکباد دی۔ ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ میں قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے دن رات ایک کر دوں گا۔ عوام نے ہمیں اقتدار اپنے مسائل کے حل کے لئے سونپا ہے۔

عوام کے مسائل کا حل ہی ہمارا ویژن ہے عوام کو تحریک انصاف کی حکومت آنے سے واضح تبدیلی نظر آئے گی۔
مراد راس