گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول کے وفد نے ایوان کارکنان کا دورہ کیا

گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول کے وفد نے ایوان کارکنان کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی سکول‘ فین روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سمسانی روڈ‘لاہورکی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1 شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے نیو بحریہ سکول آف سائنس گوہاوا اےئرپورٹ روڈ‘لاہور کینٹ‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نشاط کالونی‘لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ مورانوالہ تحصیل فیروزوالہ اورگورنمنٹ ملت ہائی سکول‘ مورانوالہ تحصیل فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد725تھی۔
دورہ