عمران خان بنی گالہ سے وزیر اعظم ہاؤس کا سفر ہیلی کاپٹر پر کررہے ہیں،میاں ایوب

عمران خان بنی گالہ سے وزیر اعظم ہاؤس کا سفر ہیلی کاپٹر پر کررہے ہیں،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ کیا یہ تبدیلی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک کا سفر ہیلی کاپٹر پر کررہے ہیں اور کیا یہ ان کی طرف سے کفائت شعاری ہے کہ کچھ منٹوں کا سفر بھی اب وہ ہیلی کاپٹروں پر کررہے ہیں اس کے اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کئے جارہے ہیں یا پھر وہ اپنی ذاتی جیب سے کررہے ہیں قوم ان سے جواب جاننا چاہتی ہے