اسمبلی افسران محنت اور لگن کو شعار بنائیں،محمد خان بھٹی

اسمبلی افسران محنت اور لگن کو شعار بنائیں،محمد خان بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نما ئندہ خصو صی )سیکرٹری پنجا ب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اسمبلی کے مختلف شعبہ جات کے انچارج صاحبان سے ملاقات کی اس موقع پر ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک ، سپیشل سیکرٹری عارف شاہین اور علی عمران رضوی بھی موجود تھے۔ سینئر اسٹیٹ آفیسر عاصم نواز چیمہ ، شعبہ آئی ٹی کے ایڈمنسٹریٹر طارق محمود، شعبہ رپورٹنگ کے انچارج عمر دراز، سینئرریسرچ آفیسر محبت شجاع رانا اور دیگر افسران نے اپنے اپنے شعبہ سے متعلق سیکرٹری اسمبلی کو بریفنگ دی۔ افسران نے سرکاری امور کی انجام دہی میں در پیش مشکلات بھی بیان کیں جن کے حل کے لیے محمد خاں بھٹی نے فوری طور پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن کو ہدایات دیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد خاں بھٹی نے کہا کہ محنت ، دیانتداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ محمد خاں بھٹی نے کہا کہ محنتی افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں۔ انہوں ہدایات جاری کیں کہ انتظامیہ دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائے۔ جو ملازمین کام کریں گے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ کام چوری بری عادت ہے۔ سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کروں گا۔ قواعد و ضوابط کی پابندی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔محمد خاں بھٹی نے اسمبلی ملازمین کی محکمانہ ترقیوں کے حوالہ سے کہا کہ ترقیاں میرٹ پر ہونگی اور کبھی بھی کسی کا حق نہیں ماروں گا۔
محمد خان بھٹی