گوجرانوالہ میں پہلی بار چار ملکی فیٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

گوجرانوالہ میں پہلی بار چار ملکی فیٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)پہلوانوں کے شہر کی رونقیں بحال‘سرزمین گوجرانوالہ جناح اسٹیڈیم میں پہلی بار پاکستان فیٹ بال کا چار ملکی ٹورنامنٹ منعقد ہوا جسے دیکھنے کیلئے گوجرانوالہ و دیگر شہروں سے نوجوانوں ‘شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جس میں رات بھر جشن کا سماں برپا تھا ۔ اہالیان گوجرانوالہ بڑے نظم و ضبط کا مظاہرہ کر کے ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں کے دل جیت لئے بہترین مہمان نوازی پر گوجرانوالہ کے باشعور شہریوں و انتظامیہ کے بے حد شکر گذار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرمیڈیا اینڈ مارکیٹنگ پاکستان فیٹ بال محمد یونس مغل نے عوامی ‘شہری وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دو میچ گوجرانوالہ جناح اسٹیڈیم میں منعقد کروا کر اب کراچی کا رخ کرینگے ۔ انشاء اﷲ تعالی آئندہ بھی گوجرانوالہ میں ورلڈ کپ کا انعقاد کروائینگے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اﷲ فیض اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈ نعمان حفیظ ‘محمد شعیب ریاض راٹھور ‘چیئرمین ڈویژنل سپورٹس کمیٹی گوجرانوالہ اور ندیم بٹ و دیگر معززین شہر موجود تھے اس پر میوزیکل پروگرام پیش کیا گیا اور رنگارنگ آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔
یاد رہے کہ نائجیریا ‘صومالیہ ‘لبنان ‘پاکستان کی ٹیموں کے مابین زبردست فیٹ بال ٹورنامنٹ مقابلے منعقد ہوئے ہیں ۔ جنہیں عوام نے بے حد پذیرائی دی ہے ۔ اس میچ میں نائجیریا کی ٹیم فاتح قرار پائی ۔