عماد وسیم کیریبئین پریمئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ

عماد وسیم کیریبئین پریمئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی آل راؤنڈر عماد وسیم کیربئین پریمئیر لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔پی سی بی نے عماد وسیم کو ایبٹ آباد کے فٹنس کیمپ کے لئے طلب کر رکھا ہے، قومی کرکٹرز نے آج ایبٹ آباد پہنچنا ہے، شعیب ملک بھی سی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔عماد وسیم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ٹریننگ کیمپ میں شرکت کیلیے سی پی ایل سے جلدی واپس جانا پڑ رہا ہے، تاہم جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرکے خوشی ہو ئی، سی پی ایل کے بقیہ میچز کیلیے میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔