ورلڈکپ 2019کی ٹرافی اپنے عالمی سفر کے لئے چل پڑی

ورلڈکپ 2019کی ٹرافی اپنے عالمی سفر کے لئے چل پڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آئی این پی)کرکٹ ورلڈکپ 2019کی ٹرافی کے عالمی دورے کا آغاز آئی سی سی ہیڈ کوارٹردبئی سے ہوگیا۔9ماہ میں ٹرافی 21 ممالک کے 60 سے زائد شہروں کاسفرکرے گی،پاکستان میں ورلڈ کپ ٹرافی تین اکتوبر کو پہنچے گی جو تیرہ اکتوبر تک پاکستان میں ہی رہے گی جب کہ ٹرافی کی رونمائی چار اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ تیس مئی سے چودہ جولائی دوہزار انیس تک انگلینڈ اورویلز میں منعقد ہوگا۔ میگاایونٹ ٹرافی کے عالمی ٹور کا آغاز پیر ستائیس اگست کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی سے ہوگا۔ نو ماہ کے دورے میں ٹرافی روایتی کرکٹ ملکوں کے علاوہ پہلی بارایسے گیارہ ممالک کا سفر بھی کرے گی۔ جہاں کرکٹ ابھی زیادہ مقبول نہیں۔گلوبل ٹور کا مقصد پرستاروں کو کرکٹ سے قریب لانا اور انہیں ورلڈ کپ میں شرکت کا احساس دلانا ہے۔ 9ماہ کے سفرکے دوران ورلڈ کپ ٹرافی ٹیسٹ ممالک کے ساتھ اومان، امریکا، نیپال، روانڈا، نائیجیریا، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اورجرمنی جیسے غیر روایتی ملکوں میں بھی جائے گی۔پاکستان میں ورلڈ کپ ٹرافی تین اکتوبر کو پہنچے گی جو تیرہ اکتوبر تک پاکستان میں ہی رہے گی جب کہ ٹرافی کی رونمائی چار اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔ٹرافی کی نمائش تاریخی اورمشہور مقامات، اسکول اور یونیورسٹز میں بھی ہوگی۔ جہاں شائقین کوٹرافی کے ساتھ تصاویر بنانے کاموقع بھی ملے گا۔ ورلڈ کپ ٹرافی نوماہ کے عالمی ٹور کے بعد 19 فروری 2019 کو انگلینڈ پہنچے گی۔ جہاں وہ انگلینڈ اورویلز کا 100روزہ دورہ کرے گی اورچودہ جولائی دوہزارانیس کولارڈز گرانڈ میں فاتح ٹیم کے سپرد کی جائے گی۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف اکتیس مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلی گی۔ جبکہ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفڈ کے مقام پر ہوگا۔