کراچی ،جشن آزادی ہاکی فیسٹیول میچ پاک پی ڈبلیو ڈی نے جیت لیا

کراچی ،جشن آزادی ہاکی فیسٹیول میچ پاک پی ڈبلیو ڈی نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں جشن آزادی ہاکی فیسٹیول میچ کا انعقاد کیا گیا فیسٹیول میچ پاک پی ڈبلیو ڈی اور نیشنل ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیاجشن آزادی ہاکی فیسٹیول میچ کے مہمان خصوصی ہاکی کے اولمپیئن کھلاڑی کاشف جواد تھے ، اس موقع پر میچ دیکھنے کے لیے پاک پی ڈبلیو ڈی کے اسپورٹس آفیسر اور پاک پی ڈبلیو ڈی اسپورٹس فیڈریشن کے افسران بھی موجود تھے، جشن آزادی کے سلسلے میں کھیلے گئے ہاکی میچ میں پاک پی ڈبلیو ڈی اور نیشنل ہاکی کلب کے مابین میچ کافی دلچسپ ہوا وقفے تک مقابلہ ایک گول سے برابر تھالیکن دوسرے ہاف میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان عالے حسن نے نہایت خوبصورت اور فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوادی، فاتح ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے کپتان عالے حسن اور عزیر احمد نے ایک ایک گول جبکہ نیشنل ہاکی کلب کے عاصم عباسی نے ایک گول اسکور کیا ،میچ میں پاک پی دبلیو ڈی کے کوچ بابر عباس اور مینیجر ایم جاوید تھے، جشن آزادی ہاکی فیسٹیول میچ کے مہمان خصوصی کاشف جواد نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، مہمان خصوصی کاشف جواد نے جشن آزادی فیسٹیول میچ کی فاتح ٹرافی پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان عالے حسن کو پیش کی۔