سیمونا ہالپ فٹنس مسائل کے باعث یو ایس اوپن ٹینس کے آخری وارم اپ میچ سے دستبردار

سیمونا ہالپ فٹنس مسائل کے باعث یو ایس اوپن ٹینس کے آخری وارم اپ میچ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی این پی)سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ فٹنس مسائل کے باعث یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے آخری وارم اپ میچ سے دستبردار ہو گئیں۔اپنے ایک بیان میں ہالپ نے کہا کہ مسلسل ٹینس کھیل کر بہت تھک گئی ہیں، یو ایس اوپن سے قبل تازہ دم ہونے اور سو فیصد فٹ ہونے کیلئے مجھے مکمل آرام کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے میں نے کونیکٹی کٹ اوپن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔