6ستمبر کے شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کریں گے، خالد وسیم

6ستمبر کے شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کریں گے، خالد وسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) صدر نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن پاکستان محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کریں گے انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاک فوج کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے تاکہ وہ ملک کے دفاع کیلئے مضبوط اعصاب کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

یہ ملک ہمارا ہے ہم سب نے اس کی حفاظت کرنی ہے جس کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے پوری قوم تیار ہے۔