عمران خان نے پنجاب کیلئے بہترین ٹیم کاانتخاب کیا ، نذیر چوہان

عمران خان نے پنجاب کیلئے بہترین ٹیم کاانتخاب کیا ، نذیر چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان نے پنجاب کابینہ کے ارکان کو وزارتوں کا حلف اٹھانے پر انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بہترین ٹیم کاانتخاب کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سنیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی پنجاب کی یہ ٹیم ہر شعبے میں عوام کو ڈلیور کرے گی اور پی ٹی آئی کی ایسی تاریخی اور عوامی حکومت ہو گی کہ جس کی لوگ مثالیں دیا کریں گے اور ہمارے دور کے بنائے ہوئے منصوبوں کی بھی تعریفیں کیا کریں گے ہم نمائشی کام نہیں بلکہ عوامی فلاحی کام کریں گے اور ایسے کام کریں کہ جن سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔