40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 ستمبر کو ہوگی

40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 ستمبر کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 ستمبر بروز پیر کو ہو گی ۔ یہ رواں سال کی 22ویں اور مجموعی طور پر 75ویں قرعہ اندازی ہے۔
اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ 50لاکھ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں ۔

یہ قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہو گی۔ اس قرعہ انداز ی میں کل 17سو انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -