ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز سیاسی جماعت کے کارکنوں کی گرفتاریاں

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز سیاسی جماعت کے کارکنوں کی گرفتاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(این این آئی)چینی حکام نے ہانگ کانگ کی جمہوریت نواز سیاسی جماعت ڈیموسیسٹو کے بعض کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی نے بتایاکہ ممکنہ طور پر کارکنوں سے رواں برس مارچ اور اگست میں کیے جانے والے مظاہروں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس مناسبت سے مزید تفصیلات ایک پریس کانفرنس میں جاری کی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو چین سے ہانگ کانگ کی جانب سفر کرنے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیموسیسٹو بیجنگ حکومت کی ناقد ہے۔ اِس کی بنیاد سن 2016 میں ہانگ کانگ کی مشہور اَمبریلا (چھتری) موومنٹ کے لیڈران نے رکھی تھی۔

مزید :

علاقائی -