گلشن اقبال کے علاقہ سے 52سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

گلشن اقبال کے علاقہ سے 52سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار)گلشن اقبال کے علاقہ سے 52سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقہ میں اورنج ٹرین کے ٹریک کے نیچے فٹ پاتھ پر پڑی ہوئی 52 سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والا حلیے سے مزدور لگتا ہے اور کسی دوسرے شہر سے مزدوری کے لیے آیا ہوگا جوکہ رات کو فٹ پاتھ پر سوگیااس کی موت کی اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -