سنگین وارداتوں میں ملوث 4گروہوں کے 11ملزم گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث 4گروہوں کے 11ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے زنا کے بعد قتل، اندھے قتل، ڈکیتی اور نقب زنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 4گروہوں کے 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 39لاکھ روپے نقدی اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔اِن خیالات کا اظہارایس پی سی آئی اے عبدالرحیم شیرازی نے اپنے دفتر قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ سی آئی اے کی ٹیمیں ڈکیتی، چوری اوردیگر وارداتوں کی روک تھام اور ان کے سدباب کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے سول لائن پولیس نے باٹا پور کے علاقے میں بھیک مانگنے والی خاتون جس کا ذہنی توازن بھی درست نہ تھا کو کھیتوں میں لے جا کرزبردستیُ بد اخلاقی کا کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ویڈیو بنانے کے بعد قتل کرنے والے 2ملزمان محمد مقبول عرف بھولا اور ماجد کو گرفتار کیا۔
جبکہ سی آئی اے کی ٹیموں نے 3گروہوں جن میں بلاڈکیت گینگ، آصف نقب زن گینگ اورگھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث رانی بی بی ،پروین بی بی گینگز کے 9ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 39لاکھ نقدی اور بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -