میٹرو اسٹیشن سمیت کئی گھروں میں آگ لگ گئی،لاکھوں کا نقصان

میٹرو اسٹیشن سمیت کئی گھروں میں آگ لگ گئی،لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں میٹرواسٹیشن سمیت دیگر علاقوں میں گھروں کے اندر شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی جس سے وہاں موجود سامان جل کر راکھ کا ڈھیربن گیا،ان واقعات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ قینچی بازار کے قریب میٹرو اسٹیشن سمیت مولانا احمد علی روڈ ،ٹاؤن شپ ،مستی گھاٹی شیرانوالہ گیٹ اور گلشن راوی گھروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے فرنیچر سمیت دیگر اشیاء جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں، ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مزید :

علاقائی -