24گھنٹوں میں 962ٹریفک حادثات ،8افراد جاں بحق ،752زخمی

24گھنٹوں میں 962ٹریفک حادثات ،8افراد جاں بحق ،752زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کر ائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 962 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیاجبکہ 752 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔384معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں8افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 465 ڈرائیوز،46 کم عمرڈرائیورز 532 مسافر اور 147 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت239متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 76 حادثات میں92متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 70 حادثات میں74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1144متاثرین میں 818مرد اور326خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں188فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور655افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ298زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں812موٹر سائیکلز،132آٹو رکشے، 101 موٹر کاریں،43وین12مسافربسیں،21ٹرک اور 109 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -