موٹرسائیکل چور گینگ کے 2 ملزم گرفتار،مال مسروقہ ،اسلحہ برآمد

موٹرسائیکل چور گینگ کے 2 ملزم گرفتار،مال مسروقہ ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر)تھانہ باٹا پور پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ تھانہ باٹا پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث عمران،اور سلیمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل،2 موبائل فون،ایک پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن پولیس کو مطلوب تھے جنہوں نے دوران تفتیش کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -