علی پور چٹھہ : مخالفین کی فائرنگ سے2افراد ہلاک

علی پور چٹھہ : مخالفین کی فائرنگ سے2افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان) نواحی گاؤں نڈالہ کے راستے میں گھات لگائے آتشیں اسلحہ سے لیس افراد کی اندھادُھند فائرنگ۔ 2افراد موقع پر جاں بحق۔ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر علاقے میں خو ف و حراس تھا۔ لواحقین کا نعش نواب چوک میں رکھ کر شدید احتجاج، ملہی گروپ ،چٹھہ گروپ میں دشمنی مزید زور پکڑ گئی۔عوامی سماجی حلقوں کا اظہار تشویش۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ درگاہی والا میں ملہی گروپ اور چٹھہ گروپ میں پرانی دشمنی چل رہی تھی ۔ دن دیہاڑے راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے سابقہ یوسی نائب ناظم محمد افضل چٹھہ اور محمد ناصر چہل کو قتل کردیا تھا گزشتہ روز مقتول محمد افضل چٹھہ سابقہ یوسی نائب ناظم کا بڑا بھائی محمد اشفاق چٹھہ اپنے دوست محمد اکرم چٹھہ کے ساتھ نواحی گاؤں نڈالہ جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دونوں کو موقع پر ہلاک کر ڈالا اور فرار ہوگئے۔مقتول محمد اشفاق چٹھہ کے لوحقین نے نعش نواب چوک گوجرانوالہ میں رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ اگر پہلی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا جاتا تو مزید جانی نقصان نہ ہوتا۔
دریں اثنا پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر وزیرآباد روانہ کردی ہیں اور مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -