کمپنیوں کی پائیداری کیلئے حکومت سرمایہ فراہم کرے‘ صدرسندراسٹیٹ

کمپنیوں کی پائیداری کیلئے حکومت سرمایہ فراہم کرے‘ صدرسندراسٹیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) صوبہ پنجاب میں موجود مختلف شعبوں میں بننے والی کمپنیوں میں متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی شرکت اور انکی سربراہی سے نہ صرف ان کمپنیوں کو فعال بنایا جاسکتا ہے بلکہ اس سے وسیع پیمانہ پر فائدے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔یہ بات صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی سندرانڈسٹریل اسٹیٹ کے صدر ملک عثمان نے گزشتہ روز ایک بریفینگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کو پائیدار بنیاد فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پنجاب حکومت ابتدائی طور پر انہیں سرمایہ فراہم کرے لیکن یہ کمپنیاں ایک مخصوص عرصہ میں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں اور کمپنیوں کو چلانے کیلئے مستقل بنیادوں پر اپنے اخراجات پور ا کرنے کیلئے صارفین سے سروس چارجز وصول کریں اس ماڈل کا سب سے بڑا آئیڈیل منصوبہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ہے جو پائیداربنیادوں پر کھڑی اور اپنے صارفین اور کلائینٹس سے سروس چارجز کی وصولی کے زریعہ نہ صرف اپنے اخراجات برداشت کر رہی ہے بلکہ اس کے اثاثے اربوں روپوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کو بند کرنے کی بجائے ان میں ماہر ین اور ایکسپرٹس کا تقرر کیا جائے جو پائیدار بنیادوں پر اس کمپنیوں کو خسارہ کی کمپنیاں بنانے کی بجائے فعال کمپنیوں میں ڈھال سکیں۔

مزید :

کامرس -