زونگ4Gکی’’ میراملک ۔ میرا باغیچہ‘‘ مہم‘ہل ویو پارک میں شجر کاری

زونگ4Gکی’’ میراملک ۔ میرا باغیچہ‘‘ مہم‘ہل ویو پارک میں شجر کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)زونگ4G کے' ایک نئی امید' رضاکاروں نے گزشتہ روز ' میراملک ۔ میرا باغیچہ' شجر کاری مہم کے تحت اسلام آبادکے ہل ویو پارک میں لاتعداد پودے اور درخت لگائے۔اس مہم کا مقصد پاکستان اور دنیا بھر میں رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے زونگ4G کا بطور ذمہ دار کارپوریٹ کمپنی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ متعدد ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے درجن سے زائدرضاکاروں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ پورا دن اس پارک میں گزارا اور مختلف نسل کے پھل دار و سایہ دار درخت لگائے۔ اس کے ساتھ ساتھ رضاکاروں اور بچوں نے متعدد گھنے درختوں پر گھونسلے بنائے جن میں مختلف اقسام کے پرندوں کی خوراک اور پانی کا بندوبست کیا تاکہ شدید گرمی میں انہیں سہولت مل سکے۔ زونگ4G ہل ویو پارک کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے سی ڈی اے کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا جس کے تحت پارک میں نماز ادا کرنے اور بچوں کے کھیلنے کی جگہوں کے ساتھ ساتھ پھل دار درختوں اور جڑی بوٹیوں کیلئے مخصوص علاقوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ پارک میں آنے والے خواتین و حضرات کو صاف ستھرے ماحول اور بہترین صحت کی اہمیت کے حوالے سے ترغیب دینے کیلئے معلوماتی بورڈز آویزاں کیے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -