فصلوں پر ضرورت سے زیادہ زہروں کا استعمال نقصان دہ ہے، ماہرین

فصلوں پر ضرورت سے زیادہ زہروں کا استعمال نقصان دہ ہے، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی )محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو تجویز دی ہے کہ جڑی بوٹیاں، سنڈیاں اور بیماریاں فصلات کی پیداوار میں بہت بڑی کمی کا سبب بنتی ہیں اور بعض اوقات فصلات مکمل طور پر تباہ ہو جاتی ہیں جس کے تدارک کے لیے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثر طریقہ ہے تاہم ان زہروں کی افادیت اور مطلوبہ نتائج کے لئے خاص حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے

کیونکہ یہ زہریں زمین ، پانی، فضاء اور جانداروں کے تمام ایکو سسٹم کیلئے انتہائی مضر ہیں نیز ناقص سپرے مشینری اور غلط طریقہ استعمال کی وجہ سے پیداوار ی لاگت بڑھاتا ہے

بلکہ فضائی اور زمینی آلودگی سے انسانوں اور جانوروں کی صحت پر برے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔
لہٰذا کاشتکار ان زہروں کے استعما ل کے متعلق زرعی ماہرین سے رجوع کریں ۔محکمہ کے ذرائع کے مطابق سپرے سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے کیڑ وں، سنڈیوں اور بیماریوں کے مربوط طریقہ انسدادکے اصولوں پر عمل کریں اور ہمیشہ کیڑوں کے نقصان کی معاشی حد کا صحیح تعین کریں،اندھا دھند سپرے کرنے سے گریز کریں،کیڑوں اور بیماریوں کی اچھی طرح تشخیص کر کے موزوں دوائی کا انتخاب کریں،سپرے صبح یا شام کے وقت جبکہ بارش اور تیز ہوا میں نہ کیا جائے،سپرے مشین کی کیلی بریشن کریں ۔
lh/taa/hab 1444

مزید :

کامرس -