ناصرالملک کا دورہ سوات‘ فریقین کے وکلاء حتمی دلائل کیلئے عدالت طلب

ناصرالملک کا دورہ سوات‘ فریقین کے وکلاء حتمی دلائل کیلئے عدالت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات دورے پر قومی خزانے سے اخراجات کی ادائیگی کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے اپنی آبائی علاقے کا دورہ کیا اور اس کیلئے اخراجات قومی خزانے سے ادا کئے گئے۔ نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا اور نگران وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں بائیس گاڑیوں کے اور پروٹول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا. درخواست میں استدعا کی گئی کہ پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دے۔
دورہ سوات

مزید :

صفحہ آخر -