پی پی پی، ن لیگ کی راہیں الگ، پی ٹی آئی صدارتی انتخاب جیت لے گی، فواد چودھری

پی پی پی، ن لیگ کی راہیں الگ، پی ٹی آئی صدارتی انتخاب جیت لے گی، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے پی ٹی آئی صدارتی انتخاب جیت لے گی، وزیراعظم عمران خا ن کے ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ جانے سے زیادہ اخراجات نہیں آتے خاور مانیکا اور ڈی پی او پاکپتن کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں فواد چوہدری کامزیدکہنا تھا صدارتی انتخاب کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر نہیں ،بظاہر لگتا ہے پی ٹی آئی صدارتی انتخاب جیت لے گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا جہاز پر سفر کوئی ایسی بات نہیں جس پر تنقید کی جائے، عمران خان کا ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ جانے پر زیادہ خرچ نہیں آتا، قصور کے خاور مانیکا اور ڈی پی او پاکپتن کے معاملے پر آئی جی پنجاب سے معاملے کی تحقیقات کی درخوا ست کی ہے۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -