کراچی کی احتساب عدالت نے پولیس کرپشن ریفرنس کی سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی

کراچی کی احتساب عدالت نے پولیس کرپشن ریفرنس کی سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت نے پولیس کرپشن ریفرنس کی سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو احتساب عدالت میں سندھ پولیس کی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ،ایس ایس پی غلام نبی کیریو دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔ملزمان پر 881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔بھرتیاں ایس آر پی حیدرآباد کے لئے کی گئیں۔نیب کے مطابق جعلی بھرتیوں کے ذریعے 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے قومی خزانے سے لوٹ لئے گئے۔بھرتیاں کانسٹیبلز،کمپیوٹر آپریٹر. اور دیگر عہدوں پر کی گئیں۔ملزمان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال،کرپشن. اقربا پروری اور دیگر دفعات کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا تھا

مزید :

صفحہ آخر -