وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی،آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کر کے انہیں وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان گزشتہ روزملاقات ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ نے عمران خان کو وزراتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملاقات میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں شخصیات نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن پر بریف کیا ۔اس موقع پروزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا۔دریں اثناء وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے بھی ملاقات کی جس میں سعودی سفیر نے وزارت اعظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سعودی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا، اس موقع پر پاک سعودی عرب تعلقات کے دو طر فہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف/ملاقات

مزید :

صفحہ اول -