پاکستان چین کا سٹرٹیجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان چین کا سٹرٹیجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کی سٹرٹیجک معاون شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان سماجی و اقتصادی خصوصاً زراعت کے شعبہ میں ترقی سے متعلق چینی مہارت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ یہ بات وزیر خارجہ نے پیر کو پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرچینی سفیر نے وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے اور نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اور چین آہنی بھائی و قریبی دوست ہیں جبکہ بیجنگ حکومت دوطر فہ تعلقا ت کو مزید تقویت دینے کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کی بھی خواہاں ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود نے چینی ہم منصب وا نگ ژی کے آئندہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا وہ ان کیساتھ باہمی دلچسپی کے تمام تر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کے منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے چین کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے صدر شی جن پنگ کے وژن کو بھی سراہتے ہوئے کہا پاکستان سماجی و اقتصا د ی خاص طور پر شعبہ زراعت میں ترقی کے حوالہ سے چینی مہارت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے جیسا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔
پاک چین عزم

مزید :

صفحہ اول -