صوبہ میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے سسٹم لائیں گے: سعید غنی

صوبہ میں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے سسٹم لائیں گے: سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے جلد ایک سسٹم لائیں گے ۔کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے۔واٹر بورڈ کے لوگوں کی محنت کے باوجود ہم پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکے۔بلدیات کے محکموں کو درست کرنے کی ذمہ داری مجھے دی گئی ہے۔کام چوروں سے سختی اور محنت کرنے والوں کی سرپرستی بھی کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو واٹراینڈ سیوریج بورڈ میں اجلاس کی صدارت اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سعید غنی نے کہا کہ اب ہم نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کو نکال باہر کریں گے ۔جن علاقوں کو برسوں سے پانی نہیں ملا وہاں پانی ان علاقوں سے منصفانہ تقسیم کرکے پہنچائیں گے جہاں پانی وافر مقدار میں آتا ہے ۔واٹر بورڈ میں مشکلات ضرور ہیں لیکن محکمے کو درست کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔سب کو صبح نو بجے نوکری پر آنا ہوگا۔جو تنخواہ لی گا وہ کام کرے گا۔جو کام نہیں کرے وہ نوکری چھوڑ دے۔ورنہ ہم اسے فارغ کردیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -