میاں منشاء پھر نیب میں طلب ، علی جہانگیر پیش نہ ہوئے ،مفرور ملزم فخر الاسلام گرفتار

میاں منشاء پھر نیب میں طلب ، علی جہانگیر پیش نہ ہوئے ،مفرور ملزم فخر الاسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (خبر نگار) منشاء گروپ آف انڈسٹری کے سربراہ میاں منشاء ایک مرتبہ پھر نیب لاہور کے روبرو پیش ہونگے نیب لاہور نے میاں منشاء کو دوبارہ طلب کرلیا ہے ،امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر علی جہانگیر نیب لاہور کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئے ،نیب لاہور نے علی جہانگیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا بزنس پارٹنر ہونے کی بنیاد پر طلب کر رکھا تھا جبکہ علی جہانگیر نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب لاہور کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ امریکہ میں سرکاری مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں گے لہٰذا انہیں امسا ل ماہ اکتوبر تک نیب لاہور میں پیش ہونے کیلئے مزید مہلت دی جائے۔جبکہ نیب لاہور نے گزشتہ دو سال سے مفرور ملزم فخر الاسلام کو گرفتار کرلیا ،ملزم پر سرکاری خزانے کو چودہ کروڑ روپے کا ٹیکہ لگانے کا الزام ہے جبکہ ملزم فخر الاسلام اس وقت فرار ہوگیا تھا جب نیب لاہور نے اس کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا نیب نے ملزم کو گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کر کے اس کا چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حا صل کرلیا۔ادھر نیب لاہور کی عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کیخلاف دائر دو ریفرنسز کی سماعت کر تے ہو ئے ریفرنسز کی آئندہ سماعت پانچ ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی جبکہ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کرلیا ،گز شتہ روز سما عت کے موقع پر سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ جن کیخلاف نیب لاہور نے بھرتیوں اور سرمایہ کاری کیخلاف ریفرنس دائر کررکھے ہیں کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -