شیریں مزاری کا دارالامان میں خواتین پر بدترین تشدد کا نوٹس

شیریں مزاری کا دارالامان میں خواتین پر بدترین تشدد کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے دارالامان میں خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے پرشدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرشیریں مزاری نے وزیراعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار کو خط لکھا ہے جس میں صوبے بھر کے دارالامانوں میں خواتین پر مشتمل عملہ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیر کو وزیراعلی پنجاب کے نام لکھے گئے خط میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں قائم تمام دارالامان میں تمام عملہ بشمول سیکیورٹی گارڈز خواتین پر مشتمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دارالامان میں خواتین عملے کی تعیناتی سے ایسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام ہوسکے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -